جکارتہ،20اکتوبر(ایجنسی) انڈونیشیا کی ایک عدالت نے شدت پسند تنظیم "اسلامک اسٹیٹ" سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی کو جمعرات کے روز دس برس قید کی سزا سنا دی۔ دودی سُریدی نامی اس 23 سالہ مجرم پر الزام تھا کہ اس نے جکارتہ حملوں کے لیے بم سازی میں
معاونت کی تھی۔ رواں برس جنوری میں جکارتہ شہر میں کیے گئے حملوں کے دوران چار حملہ آور اور چار عام شہری مارے گئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم "اسلامک اسٹیٹ" نے قبول کی تھی۔ اس مقدمے میں ایک اور ملزم 48 سالہ علی ہمکا کو اس حملے کے لیے ہتھیار اور گولیاں تلاش کرنے میں معاونت پر چار برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔